ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میانمار کی فوج نے باغیوں کے ایک اہم ٹھکانے پر قبضہ کر لیا

میانمار کی فوج نے باغیوں کے ایک اہم ٹھکانے پر قبضہ کر لیا

Mon, 19 Dec 2016 12:50:19    S.O. News Service

ینگون 18دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)میانمار کی فوج نے جنگی طیاروں اور توپخانے کی مدد سے طاقتور باغی گروپ کِیاکی گڈون میں واقع چوکی پرقبضہ کرلیاہے۔باغی گروپ کاچین انڈیپینڈنٹ آرمی کے جنگجو وہاں سے پسپاہوگئے ہیں۔ کاچین گروپ میانمارکے انتہائی طاقتور باغی گروپوں میں شمار ہوتا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اِس لڑائی میں فریقین کا بھاری جانی نقصان ہواہے۔ باغی گروپ نے بھی اپنی چوکی پر حکومتی فوج کے قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔ باغی گروپ نے یہ بھی کہا ہے کہ اُس کے مسلح دستے پسپا ضرور ہوئے ہیں لیکن ابھی تک وہ مزاحمت کر رہے ہیں۔ گڈون چوکی کے قریب ہی لائزا نامی مقام پر اس باغی گروپ کاہیڈکوارٹرز قائم ہے۔


Share: